چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پولینڈ نیو ی کے سربراہ کی ملاقات

مہمان شخصیت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کی تعریف

پیر 20 مارچ 2017 19:38

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پولینڈ نیو ی کے سربراہ ریئر ایڈمرل میروسلاء مورڈِل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے امور زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ ملاقات جے ایس ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ہوئی ۔مہمان شخصیت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔