ناروال،گورنمٹ پرائمری سکول محلہ امین کالونی میں خاکروب کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم ننھے بچے سکول کی صفائی کرنے پر مجبور

پیر 20 مارچ 2017 19:37

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) گورنمٹ پرائمری سکول محلہ امین کالونی میں خاکروب کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں زیر تعلیم ننھے بچے سکول کی صفائی کرنے پر مجبور والدین کی شکایت پر میڈیا نے جب صبح سکول لگنے کے وقت دورہ کیا تو وہاں پر ایک طرف اسمبلی ہورہی تھی اور دوسری طرف ننھے بچے سکول کی صفائی کررہے تھے پہلی کلاس کا طالب علم سکول کے کلاس رومز کی کھڑکیوں کو صاف جبکہ چوتھی کلاس کے طالب علم سکول میں جھاڑو لگا رہے تھے والدین کا کہنا ہے کہ آٹھ ماہ قبل سکول کی زمین پر قبضہ کرنے کیلئے دو بار دیوار گرائی گئی لیکن تاحال اس کی تعمیر نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کے بچے سکول میں غیر محفوظ ہیں ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ آٹھ ماہ قبل سکول میں بچوں کی تعداد 250کے قریب تھی اب دیواریں نہ ہونے کہ وجہ سے والدین نے اپنے بچوں کو سکول سے ہٹا کر دوسرے سکولوں میں داخل کر وا دیا ہے اب تعداد کم ہوکر صرف 120رہ گئی ہے ہیڈماسٹر کے مطابق اس نے کئی بار محکمہ ایجوکیشن کو دیوار دوبارہ تعمیر کرنے کی درخواست دی لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہیڈ ماسٹر کا کہنا ہے کہ تعداد کم ہونے پر محکمہ کی جانب سے انکو5ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جوکہ سراسر ناانصافی ہے حالانکہ دیوار کو دوبارہ تعمیر کرنا انتظامیہ کا کام ہے سکول میں بچوں سے صفائی کروانے کے حوالے سے ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ خاکروب نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے بچوں سے بعض اوقات صفائی کروائی جاتی ہے والدین نے ضلعی انتظامیہ،محکمہ ایجوکیشن ،سیاسی قیادت سے اپیل کی ہے کہ سکول میں خاکروب کی تعیناتی اور دیوار کو فوری تعمیر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :