تتلے عالی،خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کے آشنا کو قتل کردیا

پیر 20 مارچ 2017 19:30

تتلے عالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) خاوند نے ساتھیوں سے ملکر بیوی کے آشنا کو قتل کردیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں کلے والہ کے رہائشی نوجوان مزمل حسین کا مجو چک کے رہائشی اعجازکی بیوی سدرہ بی بی سے معاشقہ چل رہا تھا کہ خاتون کی فون کال پر مزکورہ نوجوان ملنے ان کے گھرمجو چک گیا وہاں پہلے سے موجودسدرہ کے خاونداعجازنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سوٹوں او رکھانا پکانے والے کھمکیرسے تشدد کا نشانہ بنایا نوجوان کے لواحقین کو علم ہوا تو وہ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اپنے گھر کلے والہ لے آئے جہا ں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا پولیس تتلے عالی نے مقتول کے والد لیاقت علی کی درخواست پر محمد اصغر، صفدرعلی ، ریاض وغیرہ پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :