نصیرآباد کے عوام سے ووٹ کا نہیں خون کا رشتہ قائم ہے ،میر محمد صادق عمرانی

عوام چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کو محاسبہ کریں ، عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت استعمال کریں، سابق صوبائی وزیر

پیر 20 مارچ 2017 19:29

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) پی پی پی کے سابقہ صدر اور سینٹرل کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاہے کہ نصیرآباد کے عوام سے ووٹ کا نہیں بلکہ خون کا رشتہ قائم ہے جو کہ کھبی بھی ٹوٹ نہیں سکتا ہماری جدوجہد غریب و مظلوم طبقات کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہے ہمیشہ عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے عمرانی ہائوس ڈیرہ مرادجمالی میں کارکنوں اور عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں محنت کشوں مزدوروں کی جماعت ہے پیپلز پارٹی جب بھی برسر اقتدار آئی ہے تووملک بھر میں ترقیاتی کام کر وائے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی اور لوگوں کو روزگار دیا انھیں ملازمتیں دیں ملک اور قوم کی سلامتی امن و بھائی چارے کی فضا ء قائم کرکے ملک کو پائیدار ترقی کا عمل شروع کیا قومی مفاہمتی پالیسی دیکر انتقامی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیا گیا انھوں نے کہا کہ نواز حکومت نے انتقامی سیاست کو دوبارہ سے فروغ دیا جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنا کر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت ہے انھوں نے مذید کہا کہ نصیرآباد اور ڈیرہ مرادجمالی کے عوام سے ان کا ووٹ کا تعلق نہیں بلکہ عوام سے ان کا قائم خوان کا رشتہ ہے جو کہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گا اور نہ ہی ٹوٹ سکتا ہے عوام چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کو محاسبہ کریں اور 2018 کے عام انتخابات میں ایسے عناصر کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں۔

متعلقہ عنوان :