نیب ایک مقدس ادارہ ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی خود کمیشن بنا کر اسد قیصر کو مستعفی ہونے کا کہہ دیں، خیر الا مین

پختون قوم اب پی ٹی آئی سے چھٹکارہ چاہتی ہے کیونکہ اکثر وزراء خرد برد اورکرپشن میں ملوث ہیں، صوبائی رہنما قومی وطن پارٹی

پیر 20 مارچ 2017 19:23

نیب ایک مقدس ادارہ ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی خود کمیشن بنا کر اسد قیصر ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنما خیر الا مین نے کہا ہے کہ نیب ایک مقدس ادارہ ہے لہذا پی ٹی آئی کے چیر مین عمران خان خود کمیشن بنا کر اسد قیصر کو مستعفی ہونے کا کہہ دیں میڈیا کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے وزراء خود کرپشن میں ملوث ہے سپیکر ایک کسٹوڈین ہے اور سپیکر کا کرپشن میں ملوث ہونے پر تحریک انصاف کے تمام پول کھل گئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے سپیکر کے اثاثے کیا تھے اور اب ان کے اثاثوں کی پوزیشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان خود آکر کمیشن بنائے اور سپیکر از خود مستعفی ہو جائیں نیب ایک قومی اور مقدس ادارہ ہے جنہوں نے پاکستان کے عوام کو سچا آئینہ دکھایا لہٰذا سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو چاہئے کہ وہ مستعفی ہوجائے اور عمران خان تحریک انصاف کے وزراء اور ان کے کرپشن کا خود نوٹس لے کر جوڈیشل کمیشن بنا کر ہونے والے کرپشن کی انکوائری کریں پی ٹی آئی نے پختون قوم کے لئے کچھ بھی نہیں کیا بلکہ غریب پختونوں کی دولت کو اسلام آباد میں ناچ گانوں اور دھرنوں پر خرچ کیا۔

(جاری ہے)

پختون قوم اب پی ٹی آئی سے چھٹکارہ چاہتی ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے اکثر وزراء خرد برد اورکرپشن میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :