بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پر ویزمشرف کی غیر حاضری پر انکے وکیل کو سننے سے انکار کردیا

مدعی جمیل اکبر بگٹی کے وکیل نے پرویز مشرف کو انٹرو پول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لانے کی درخواست کردی

پیر 20 مارچ 2017 19:23

بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پر ویزمشرف ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پر ویزمشرف کی غیر حاضری پر انکے وکیل کو سننے سے انکار کردیا جبکہ مدعی جمیل اکبر بگٹی کے وکیل نے پرویز مشرف کو انٹرو پول کے ذریعے گرفتارکرکے پاکستان لانے کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پیر کو نواب اکبر بگٹی قتل کے کی سماعت ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف ، سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ اور مدعی نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکلاء پیش ہوئے سماعت کے دوران سابق صدر پرویز مشرف کی غیر حاضری پر عدالت نے ان کے وکیل کا وکالت نامہ وصول کرنے اور انہیں سننے سے انکار کردیا سماعت کے دوران نوابزاہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل راجبوت نے عدالت سے ادعا کی کہ سابق صدر پرویز مشرف کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے واپس لایاجائے اور ان کی جائیداد ضبط کی جائے تاہم وقت کی کمی کے باعث کیس کی سماعت مزید آگے نہ بڑھ سکی اور عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی ۔