وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اصلاحات یا نظرثانی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

پیر 20 مارچ 2017 19:23

وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اصلاحات یا نظرثانی کی کوئی ..
اسلام آباد ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے ملک میں چھٹی مردم شماری کا آغاز 15 مارچ سے ہوگیا ہے‘ اس وقت وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اصلاحات یا نظرثانی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل نے بتایا کہ ملک میں خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے‘ شمار کنندگان گھر گھر جاکر معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

مکانات کی فہرست بندی کا کام ختم ہو چکا ہے جبکہ دس دن مردم شماری اور ایک دن بے گھر آبادی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ 14 اپریل کو مکمل ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہوگا اور 25 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کے زیر غور تنخواہ یا پنشن میں اصلاحات کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ ایسی تجاویز کی جانچ پڑتال وفاقی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ پے اینڈ پنشن کمیشن کرتا ہے۔

ابھی تک کوئی پے اینڈ پنشن کمیشن یا کمیونٹی تشکیل نہیں دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کرنے کے لئے مالیاتی استحکام برقرار رکھا۔ جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح 12.4 فیصد تک بڑھ گئی ہے‘ 2012-13ء میں محاصل کی وصولی 1946 ارب روپے تھی جو 2015-16ء میں بڑھ کر 3112 ارب روپے تک بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :