اور کزئی ایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل

پیر 20 مارچ 2017 19:16

اور کزئی ایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل
ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) اورکزئی ایجنسی میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے انتظا مات کو حتمی شکل دیتے ہو ئے اور کزئی ہیڈ کو ارٹر ہنگو میں پو لیٹکل ایجنٹ اور کزئی ایجنسی خا لد اقبال نے بچوں کوپولیو قطر ے پلا کر مہم کا با قاعد ہ افتتاح کیا ۔اس مو قع پر ایجنسی سر جن اور کزئی ڈاکٹر ثمین،ہنگو کے صحافیوں سمیت قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ بھی مو جود تھے۔

اور کزئی ایجنسی میں 22 مارچ سے تین روزہ پولیو مہم کے دوران 39074 بچوں کو پولیو قطر ے پلانے کیلئے مجموعی طورپر 194 ٹیمیں تشکیل دید ی گئیں ہیں ۔جن میں 161 مو بائل ،فکسڈ 30 ،اور 3 ٹرانزٹ 46 ایریا انچارج کی نگرانی میں پولیو مہم کے مقرر کر دہ ہدف کو پا نے میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دیں گی۔

(جاری ہے)

پولیٹکل ایجنٹ خالد اقبال اور ایجنسی سر جن ڈاکٹر ثمین نے افتتاحی تقریب کے مو قع پر اپنے اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پولیو وائر س کو روشن مستقبل کا بڑا دُ شمن قرار دیتے ہو ئے علماء کرام ،قبائلی عمائدین اور عوام سے اپیل کی کہ پانچ سال تک بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے اور خوبصورت صحت مند مستقبل سے روشناس کرانے کیلئے پولیو قطرے ضرور پلائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو کہ مستقبل کے روشنیوں کو عمر بھر کے اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو معاشرے کا صحت مند فر د بنانے کیلئے پولیو مرض کے خلاف جہاد کر نا ہم سب کی مشترکہ دینی اور اخلاقی ذمداری ہے ۔انہو ں نے پولیو مہم کے عملہ پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنے فرائض احسن انداز میں انجام دیں۔بہترین فرائض کے مر تکب عملہ کی بھر پور حو صلہ افزائی جبکہ فرائض میں کو تاہی یا غفلت پر کو ئی رعایت نہیں بر تی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :