سوات موٹر وے ملاکنڈ کے عوام کیلئے حکومت کا عظیم منصوبہ ہے‘ محمود خان

پیر 20 مارچ 2017 19:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل، ثقافت، میوزیم و امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے 40ارب روپے کی کثیر لاگت سے سوات موٹر وے کا عظیم منصوبہ شرو ع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ضلع بونیر میں یونیورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دی جا چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیامحمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات کی بدولت نہ صرف عوامی مسائل بروقت حل ہورہے ہیں بلکہ میرٹ کی بالادستی اور حق دار کو حق کی فراہمی بھی ممکن ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :