پشاورزلمی کرکٹ ٹیم کے مالک جاویدآفریدی کیلئے پشاورخیبرہائوس میں تقریب کاانعقاد

پیر 20 مارچ 2017 19:14

پشاورزلمی کرکٹ ٹیم کے مالک جاویدآفریدی کیلئے پشاورخیبرہائوس میں ..
لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) پی ایس ایل جیتنے والے کرکٹ ٹیم کے اونر جا وید آفریدی کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ خیبر نے پشاور خیبر ہاؤس میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔ پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود نے زلمی اونر جاوید آفریدی کو خیبر ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہا اور روایتی پگڑی پہنائی اور باڑہ سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر مملکت ملک وارث خان آفریدی نے خیبر ایجنسی کی عوام کی طرف خوش آمدید اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اینکر صحافی سیلم صافی نے کہا کہ پشاور زلمی کی جیتنے سے پورے ملک سمیت قبائلی عوام بھی فخر کر تے ہیں پشارو زلمی کے اونر نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں کیلئے ساز گا رملک ہیں جبکہ ایک قبائلی نوجوان نے پاکستان کی طرف سے پورے دنیا کو امن کا پیغام دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں سہولیا ت کی عدم فراہمی سے قبائلی نوجوانوں کا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے اگر موقع دیا جائے تو قبائلی نوجوانان ہر میدان میں اپنا لوہا منوا سکتا ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جا وید آفریدی نے کہا کہ انشااللہ آئندہ سال قبائلی کھلاڑی بھی پی ایس ایل میں بھرپور شرکت کرکے کھیلیں گے انکی کوشش ہے کہ قبائلی علاقوں میں جو ٹیلنٹ چھپا ہے انکو باہر لاکر دنیا کو دکھا سکے اور کافی حد تک ان کو ششوں میں کامیاب ہو گئے ہیں کیونکہ اب بھی مختلف ٹورنامنٹس اور ڈیپارٹمنٹس میں قبائلی کھلاڑی کھیل رہے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قبائلی علاقوں کلاشنکوف کلچر ختم ہو گئی ہے اور نوجوانا ن اب تعلیم اور کھیلوں کی طرف راغب ہو رہے ہیں تقریب کے اختتام پر بہت سے قومی مشران اور عام لوگوں نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بناتے رہے ،تقریب میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ لنڈیکوتل نیاز محمد خان اور اے پی اے باڑہ محمد عارف خان کے علاوہ قبائلی مشران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :