گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے، کسی صورت صوبہ نہیں بننے دینگے ،چوہدری محمد یاسین

تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کے کسی مذموم ایجنڈے کی تکمیل نہیں کرنے دینگے ، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر

پیر 20 مارچ 2017 19:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ کسی صورت نہیں بننے دینگے ، گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ، تحریک آزادی کشمیر کو ثبوثاز کرنے کے کسی مذموم ایجنڈے کی تکمیل نہیں کرنے دینگے ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت پی پی کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرئے ، وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے نام پر کمیشن خوری کی انتہا کر دی گئی ہے ، مختلف محکمہ جات کے بجٹ سے کسی کو سیاسی رشوت تقسیم نہیں کر نے دیں گے ، پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی علمبردار جماعت ہے ، جو کسیء صورت عوامی حقوق پر سودے بازی نہیں کریگی اور نہ ہی کسی کو تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کی اجازت دیگی ، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف مودی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے گلگت کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی مذموم حرکت کرنا چاہتے ہیں جس کو کشمیری عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گلگت کشمیر کا حصہ ہے اور اس کو پاکستان کا حصہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ، پیپلز پارٹی نی۶ ہمیشہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑی اور کشمیرکی آزادی کی ہر فورم پر آواز بلند کر کے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ، بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسلہ کشمیر پر رکھی تھی اور کشمیر کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کی آزادی کا نعرہ لگا کر بھارتی سرکار اور مودی پر لرزہ طاری کر دیا ہے، اور نواز شریف کشمیرپر مودی سے دوستی نبھانے کے لیے سودے بازی نہیں کر سکیں گے ، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور انتقامی کارروائیوں کے ذریعے پی پی کارکنان کو تنگ کیا جا رہا ہے اگر یہ انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو فاروق حیدر کے لیے حکومت کرنا مشکل ہو جائیگا، کمیونٹی انفراسٹریکچر پروگرام کے نام پر کمیشن خوری کے ذریعے حکمران اپنا بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہیں مگر ہم عوامی دولت کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :