مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیزتر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سردار مسعود خان
آئندہ ماہ مظفرآباد میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے، صدر آزاد کشمیر کانفرنس میں پاکستان، برطانیہ امریکا ناروے ، بلجیم اور مقبوضہ کشمیر سے دانشور ، صحافی انسانی حقوق کے علمبردار اور سیاسی رہنما شریک ہونگے ،گفتگو
پیر 20 مارچ 2017 19:00
(جاری ہے)
آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام یہ انٹرنیشنل کانفرنس دوہرس نتائج کی حامل ثابت ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدارتی سیکرٹریٹ کشمیر ہائوس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال ، مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات ، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری اور شہریوں کی جان و مال کے نقصانات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوج تین چار نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔ رات کو گھروں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت قابض فوجیوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ حال ہی میں لداخ میں چار لاکھ 80ہزار کنال زمین بھارتی فوج کو الاٹ کر دی گئی ہے۔ جو سٹیٹ سبجیکٹ رولز کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے معاملات کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھایا جائے گا۔ سردار مسعود خان نے سی پیک کے حوالے سے بھارتی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سی پیک کا حصہ بن چکا ہے۔ سی پیک اس خطے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی کے لیے سی پیک انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.