تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر انتظام اسلام زندہ باد کنونشن کا انعقاد

پیر 20 مارچ 2017 18:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر انتظام یکم اپریل کو ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں جا معہ رضویہ محلہ رحمان پورہ میں اسلام زندہ باد کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کی صدارت میاں صغیر احمد نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کو ٹلہ شریف نے کی۔

کنونشن کا انعقاد مفتی راشد علی رضوی کی سرپرستی میں کیا گیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے چئیر مین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا تحفظ ناموس رسالت کا مضمون تمام کلاسز کے نصاب میں شامل کیا جائے۔سیرت مصطفیٰ ﷺ کا ہر گوشہ ہی منور اور معطر ہے ۔تا جدار ختم نبوت ﷺ کا اسوہ حسنہ ہی ہر نقص اور عیب سے پاک ہے۔

(جاری ہے)

جسے اقوام عالم کیلئے اورشعبہ ہائے زندگی کے تمام طبقات کیلئے ماڈل قرار دیا جا سکتا ہے۔اسلام تمام انبیاء کرام علیھم السلام کی عزت و ناموس کا پہرہے دار ہے۔ گستاخ بلاگرز کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے ۔ 295cکے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں ۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے دعویدار یہ جان لیں کہ تحفظ ناموس رسالت کے بغیر انسانی حقوق کاتحفظ ممکن ہی نہیں ہے۔ یکم اپریل کو ریلوے گریفن گرائونڈ میں ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس تحفظ ناموس رسالت کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔ کنونشن میں جامعہ رضویہ کے فارغ التحصیل علماء کرام کی دستار فضیلت بھی کی گئی۔