سیاسی جماعتوں کی بنیادنظریہ ہوتاہے اوربدقسمتی سے پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے پاس کوئی نظریہ نہیں‘چوہدری غلام عباس

منصفانہ قومی الیکشن کیلئے قانون سازی ضروری ہے ورنہ پھر دھاندلی ہوگی اور عوام کوسڑکوںپر نکلناپڑے گا ‘سابق صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 18:42

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر انٹی کرپشن چوہدری غلام عباس نے کہاہے کہ حکمران سی پیک کامنصوبہ پارلیمنٹ میںکیوںنہیںلارہے 60ارب ڈالرکایہ پراجیکٹ عوام سے کیوںچھپایاجارہاہے آئندہ نسلوںکویہ قرض اتارناپڑے گا حکمران عوام کے سامنے ساری بات لائیں۔انہوںنے نارنگ منڈی کے گائوں الہ پورسیداںمیں پنجاب ٹیچرزیونین کے صوبائی صدر سید سجاداکبر کاظمی کے بھائی سید نجف شاہ کاظمی ممبر ضلع کونسل شیخوپورہ کی وفات پر اظہارتعزیت کرنے کے بعد میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ چین نے پاکستان اور بھارت کو چالیس چالیس ارب ڈالر قرضہ دینے کیلئے پاکستان کو 27فیصداور انڈیاکو17 فیصد سود اداکرنے کامعاہدہ کیاہے اس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ چین پاکستان سے کتنی محبت کرتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوںنے ملک کو دیوالیہ کردیاہے لاہور میںمیٹرواور دوسرے منصوبوںپر اربوںڈالر خرچ کیئے جارہے ہیںجبکہ ہسپتالوںکی حالت قابل رحم ہے جہاںایک ایک بیڈ پر تین تین مریض لٹائے جاتے ہیں ادویات نہ ہونے کے برابرہیں دراصل حکمران اپنی تجوریوںکوبھر رہے ہیں حکمرانوںکی کرپشن کی وجہ سے نیچے تک کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک میںلیڈر شپ کافقدان ہے جبکہ سیاسی جماعتوںکی بنیادنظریہ ہوتاہے اوربدقسمتی سے پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کے پاس کوئی نظریہ نہیں۔انہوںنے کہاکہ میاںنوازشریف کوشکست دینے کیلئے متحدہ محازکاقیام وقت کی اہم ضرورت بن چکاہے ۔انہوںنے کہاکہ منصفانہ قومی الیکشن کیلئے قانون سازی ضروری ہے ورنہ پھر دھاندلی ہوگی اور عوام کوسڑکوںپر نکلناپڑے گا ۔انہوںنے کہاکہ تعلیم اور صحت کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کومزید امتحان میںنہ ڈالیں ۔

متعلقہ عنوان :