خاتون جنت حضرت فاطمہ ؓ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

پیر 20 مارچ 2017 18:42

خاتون جنت حضرت فاطمہ ؓ کا یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) نبی آخر الزمان حضرت محمد عربی ﷺ کی لخت جگر ،حضرت امام حسنؓ و حضرت امام حسین ؓکی والد ہ ماجدہ خاتون جنت حضرت فاطمہ ؓ کا یوم ولادت گزشتہ روز نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ملک بھر کی مساجد ، دینی مدارس ،امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر محافل انعقاد پذیر ہوئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔