چکدرہ، مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر 20 مارچ 2017 18:37

دیرلوئر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) چکدرہ کے علاقے دربار میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق شاہ ولی اللہ ،فرمان ،عبدالحق اسفندیارولدعبدالقہار تالاش سرائے نورنگ نے اپنے مخالف اسداللہ یوسف کودربارچکدرہ میںفائرنگ کرکے قتل کردیا،ارتکاب جرم کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے وجہ قتل پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے،تاہم پولیس نے لاش قبضے میں لیکرتفتش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مقتول کا والد یوسف قتل کیس میں عمرقیداورپانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزاکاٹ رہاہے۔

متعلقہ عنوان :