خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سربراہ کو بطور بائولر ریلوکٹا قرار دیدیا

عمران خان کہتے تھے کہ میری وکٹ اڑنے والی ہے،اللہ کا فضل ہے میں اس وقت بھی بیٹنگ کر رہا ہوں، تحریک انصاف والے انتخابات میں ہارے،ٹربیونل میں ہارے اور پھر اپیل اور نظرثانی کی درخواست میں بھی ہارگئے،وزیر پانی وبجلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 20 مارچ 2017 18:24

خواجہ آصف نے  تحریک انصاف کے سربراہ کو بطور بائولر ریلوکٹا قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) وزیردفاع، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو بطور بائولر ریلوکٹا اور ان کی بائولنگ کو پھٹیچر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ میری وکٹ اڑنے والی ہے،اللہ کا فضل ہے میں اس وقت بھی بیٹنگ کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف والے انتخابات میں ہارے،ٹربیونل میں ہارے اور پھر اپیل اور نظرثانی کی درخواست میں بھی ہارگئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ میری وکٹ اڑنے والی ہے،اللہ کا فضل ہے میں اس وقت بھی بیٹنگ کر رہا ہوں میرا خیال ہے وہ بطور بائولر ریلوکٹے ہوگئے ہیں اور ان کی بائولنگ پھٹیچر ہوگئی ہے۔…(خ م)