سینیٹر اعظم خان سواتی نے پولیس آرڈر 2002ء میں مزید ترمیم کا بل واپس لے لیا

پیر 20 مارچ 2017 18:16

سینیٹر اعظم خان سواتی نے پولیس آرڈر 2002ء میں مزید ترمیم کا بل واپس لے ..
اسلام آباد ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) پی ٹی آئی کے سینیٹر محمد اعظم خان سواتی نے پولیس آرڈر 2002ء میں مزید ترمیم کا بل واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم خان سواتی کا پولیس آرڈر (ترمیمی) بل 2016ء جسے 26 ستمبر 2016ء کو پیش کیا جانا تھا واپس لینے کے لئے ایوان کی اجازت حاصل کی۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے لینے کے بعد بل واپس لینے کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :