ایوان بالا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر ظہیر الدین بابر اعوان کے دو بل ڈراپ کردیئے گئے

پیر 20 مارچ 2017 18:16

اسلام آباد ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر ظہیر الدین بابر اعوان کے دو بل ڈراپ کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ظہیر الدین بابر اعوان کے دو بل منظوری کے لئے ایجنڈے پر تھے تاہم وہ ایوان میں موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے دونوں بل ڈراپ کردیئے گئے۔