چیئرمین سینٹ نے اقلیتوں کے حلف کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا

پیر 20 مارچ 2017 18:16

چیئرمین سینٹ نے اقلیتوں کے حلف کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا بل متعلقہ ..
اسلام آباد ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اقلیتوں کے حلف کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم خان سواتی نے تحریک پیش کی کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کا بل دستور ترمیمی بل 2017ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ جس کے تحت آرٹیکل 255 میں ترمیم درکار ہے۔ حکومت نے تحریک کی مخالفت نہیں کی۔ چیئرمین نے ایوان سے منظوری حاصل کرنے کے بعد بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔