سینیٹر عتیق شیخ نے بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کا بل 2017ء واپس لے لیا

پیر 20 مارچ 2017 18:16

سینیٹر عتیق شیخ نے بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کا بل 2017ء واپس لے لیا
اسلام آباد ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سینیٹر عتیق شیخ نے بین الاقوامی معاہدوں کی توثیق کا بل 2017ء واپس لے لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر عتیق شیخ کا بین الاقوامی معاہدے حتمی توثیق سے قبل پارلیمنٹ میں باقاعدہ طور پر زیر غور لانے کے اہتمام کا بل ایجنڈے پر تھا تاہم اسمبلی میں یہ معاملہ زیر غور ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہ بل واپس لے لیا۔