ڈی جی خان 3 افراد کی نعشیں دریائے سندھ کے کنارے سے برآمد ،ْگولیاں مار کر قتل کیا گیا

پیر 20 مارچ 2017 17:51

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ڈیرہ غازی خان میں 3 افراد کوگولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد نعشیں دریائے سندھ میں پھینک دی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے دریا کنارے سے نعشیں برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس نے میونسپل کارپوریشن کی مدد سے نعشوں کو شناخت نہ ہونے کے باعث اڈا قبرستان میں امانتاً سپرد خاک کرا دیا اور مقدمہ درج کرکے وارثان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :