جعلی پیر کی دم کرانے آئی شادی شدہ خاتون سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی

پیر 20 مارچ 2017 17:51

جعلی پیر کی دم کرانے آئی شادی شدہ خاتون سے اسلحہ کی نوک پر زیادتی
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) جعلی پیر نے دم کرانے آنیوالی شادی شدہ خاتون کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ،ْ شیخوپورہ کے نواحی گائوں نواں کوٹ میں جن نکالنے کے بہانے ایک جعلی پیر نے شادی شدہ خاتون (ص) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جو شیخوپورہ کے محلہ مچھلی فارم غوث نگر سے ایک خاتون کیساتھ اپنے علاج کیلئے وہاں گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نے خاتون کی پٹیشن کو ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھکھی سے جعلی پیر اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ۔ خاتون (ص) نے پٹیشن کہا کہ اسے ایک خاتون (ر) دم کروانے کے بہانے نواں کوٹ لے گئی جہاں پر ڈیفنس لاہور سے ایک پیر آتا ہے ،ْپیر نے کمرہ میں بند کرلیا اور پستول نکال کر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متعلقہ عنوان :