چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پولینڈ کی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ، میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

پولینڈ کی نیوی انسپکٹر نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سراہا

پیر 20 مارچ 2017 17:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان اور پولینڈ نے میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ پولینڈ کی نیوی کے انسپکٹر ریئر ایڈمرل میر سولا مورڈل نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پولینڈ کی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل میر سولا مورڈل نے پیر کو جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیرغور لائے گئے اور میری ٹائم سیکیورٹی اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولینڈ کی نیوی کے انسپکٹر ریئر ایڈمرل میر سولا مورڈل نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :