Live Updates

راولپنڈی ہسپتالوں میں پانی کی قلت،پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں تحریک التواءکارجمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 17:33

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) : تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عارف عباسی نے راولپنڈی الائیڈ ہسپتالوں میں پانی کی شدید قلت سے مزیض ،لواحقین ،ڈاکٹرز اور عملے کو پریشانی کا سامنا اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔بینظیر بھٹو،ہولی فیملی اور سول ہسپتال میں معمولینوعیت کے آپریشن ملتوی،ایمر جنسی میں باہر سے بالٹیاں بھر کے کام چلا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پینے کے صاف پانی کے نام پر منرل واٹر کا دھندا عروج پر ،قیمتوں میں اضافہ سمیت دیگر پریشانیوں کا انتظامیہ کے نالج میں ہونے کے با وجود آنکھیں بند کرلی ہیں۔عارف عباسی نے مزید موقف اختیار کیا راولپنڈی الا ئیڈ ہسپتالوں میں ہر طرف مشکلات کا سامنا مریضوں کیلئے معمول بن چکا ہے مریضوں کو رش کا بہانہ بنا کر کئی کئی روز کی تاریخیں دی جاتی ہیں ۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کیلئے جوئے شیر لانے کے مترادف بن چکی ہے۔ہسپتالوں میں موجود کینٹیں بھی دونوں ہا تھوں سے لوٹ رہی ہیں 20روپے کیمنرل واٹر کی بوتل 35میں فروخت کی جا رہی ہے۔ سائی کی نا مناسب انتظامات مریضوں میں مزید بیماریاں پیدا کررہے ہیں ۔محکمہ صحت کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات