ملک بھر میں حضرت فاطمہ ؓ کا یوم ولادت نہایت عقیدت سے منایا گیا

پیر 20 مارچ 2017 17:35

عارفوالا۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) نبی آخر الزمان حضرت محمد عربی ﷺ کی لخت جگر ،حضرت امام حسنؓ و حضرت امام حسین ؓکی والد ہ ماجدہ خاتون جنت حضرت فاطمہ ؓ کا یوم ولادت نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر کی مساجد ، دینی مدارس ،امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر محافل انعقاد پذیر ہوئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔