وزارت داخلہ کا ڈپٹی چیئرمین نیب کیخلاف ایف آئی آردرج کرنے کاحکم

امتیازتاجورپربطورقائم مقام چیئرمین نادرا50لاکھ روپے خوردبردکرنے کاالزام ہے،انکوائری میں ملوث ہونے پرمقدمہ درج کرنے کاحکم دیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 17:28

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) : وزارت داخلہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب کیخلاف ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دے دیا،مقدمہ ایف آئی اے اقبال ٹاؤن تھانے میں درج کیاجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امتیازتاجورکیخلاف کئی ماہ سے ایف آئی اے میں انکوائری کررہاتھا۔

(جاری ہے)

تاہم وزارت داخلہ نے انکوائری میں ملوث ہونے پرایف آرکاحکم جاری کردیا۔امتیازتاجورپربطورقائم مقام چیئرمین نادرا50لاکھ روپے خوردبردکرنے کاالزام ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب امتیازتاجورپربطورچیئرمین نادراہزاروں روپے کے پرفیوم اورلیپ ٹاپ بھی خریدنے کاالزام تھا۔جبکہ امتیازتاجورنے عمرہ فیس بھی سرکاری خزانے سے اداکی۔

متعلقہ عنوان :