ہمیں اپنے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کر کے پاکستان کا مستقبل محفوظ کرنا ہے، ذکیہ شاہنواز

پیر 20 مارچ 2017 17:24

ہمیں اپنے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کر کے پاکستان ..
لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ما حول بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کر کے پاکستان کا مستقبل محفوظ کرنا ہے، ہمارے تعلیمی اداروں کو بہترین طریقہ تدریس اور جدید عملی تعلیم کے ذریعے ملک کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لیے اپنے کل کے لئے بہتر لائحہ عمل متعین کرنے کی ضرورت ہے، موجودہ صورت حال کے تناظر میں سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم پر فوکس کرناچاہئے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی حیرت انگیز ایجادات سے استفادہ حاصل کیا جاسکے، اس طرح جدید علوم کے ماہرین پیدا کرنے میں مدد مل سکے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں صوبائی وزیر نے سٹی سکول جوہر ٹائون میں منعقدہ سائنسی ایجادات پر مبنی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور اسکے فروغ کے لیے پنجاب حکومت طلباء وطالبات کو بہترمواقع مہیاکر رہی ہے، انہیں جدید لیبارٹریاں،لائبریریاں ، آئی ٹی لیبز اور مالی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو طریقہ تدریس میں بھی جدت لانے کی طرف توجہ دینی چاہیے تاکہ اپنے تعلیمی مسائل کو حل کرکے زیادہ سے زیادہ بچوںکی انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ کر کے تعلیمی معیار بلند کرنے میں مدد دی جاسکے، انہوں نے اساتذہ کرام کو خصوصی تاکید کی کہ وہ وطن عزیز کے معمارہیں اس لئے موجودہ ملکی مسائل کومد نظر رکھتے ہوئے قوم کی تعلیم و تربیت کریں تاکہ مستقبل میں ہمیں ان مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،صوبائی وزیر نے بچوںکے بنائے گئے سائنسی ماڈلز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کاوش کو جاری رکھاجائے ،اس موقع پر سول سوسائٹی ، اساتذ اور طلباء و طالبات موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :