برقی لائنوں کی مرمت ودیکھ بھال کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

پیر 20 مارچ 2017 17:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 21مارچ کو انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس ،کرانی اورعالم خان فیڈرزصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ سٹی گرڈکے نواں کلی فیڈرایک بجے سے شام چاربجے تک ،سریاب گرڈکے سمنگلی ایکسپریس،سریابII فیڈرزدوپہر2بجے سے شام5بجے تک اور سورج گنج بازار،گل محمد،ائیرپورٹ ، جائنٹ روڈ فیڈروںسے سہ پہر3بجے سے شام6بجے تک بجلی بندہوگی ۔

دریں اثناء پسنی اور گواد ر کے درمیان 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کنڈکٹرکراسنگ کے کام کے سلسلے میں صبح9 بجے سے شام 7 بجے تک گوادرگرڈسٹیشن کے 11KVسربندر ، آکڑا ڈیم ، سٹی پشکان ، کوسٹ گارڈ اور کپر فیڈرزسے بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 22مارچ کو شیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس فیڈرسے صبح9بجے سے 12بجے تک ۔مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس صبح10بجے سے ایک بجے دن تک نیز سریاب گرڈکے جان محمد،اغبرگ فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک علاوہ ازیں اُسی روزکوئٹہ سٹی گرڈکے بروری اورجائنٹ روڈفیڈرز12بجے سے 3بجے سہ پہر تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹائون ایکسپریس ،شاہنوازفیڈرزسہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :