متبادل پلاٹس کے نام پر قیمتی اراضی ٹھکانے لگائی جانے لگی شہریوں کو تشویش

سرجانی اور نارتھ کراچی کے پلاٹوں پر کئے گئے قبضے کی فائلیں متبادل پلاٹس کے نام پر شفٹ کرائی گئی ہیں محکمہ لینڈ اور قبضہ مافیا کا گٹھ جوڑ، صوبائی محتسب کو بھی گمراہ کرکے اپنے حق میں فیصلے کرائے جارہے ہیں،ذرائع

پیر 20 مارچ 2017 17:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ادارہ ترقیات کی بحالی کے بعد کراچی کی اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی متبادل پلاٹس کے نام پر ٹھکانے لگائے جانے کا انکشاف،قبضے کی فائلیں کوڑیوں کے دام خرید کر پوش اور مہنگے ترین علاقوں میں شفٹ کرانے کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا۔شہری حلقوں میں سخت تشویش پھیل گئی ۔تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے افسران اور لینڈ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کے باعث کراچی کی قیمتی اراضی کو بڑے پیمانے پر ٹھکانے لگانے کیلئے آلٹرنیٹ پلاٹس کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے،ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قبضہ کی فائلیں کوڑیوں کے دام خرید کر متبادل پلاٹس کے نام پر شہر کے قیمتی علاقوں میں آلٹر نیٹ پلاٹس کے نام پر اربوں روپے مالیت کی اراضی کو ٹھکانے لگادیا ہے جس کے عوضکے ڈی اے افسران مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی لوٹ مار میں مصروف ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ سرجانی اورنارتھ کراچی کے پلاٹوں پر کئے گئے قبضے کی فائلیں متبادل پلاٹس کے نام پر شہر کے مہنگے علاقوں میں شفٹ کرائی گئی ہیں،اسی طرح کورنگی،لانڈھی،شاہ فیصل کے پلاٹوں پر بھی قبضہ ظاہر کر کے آلٹرنیٹ پلاٹس کی بندر بانٹ جاری ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے لینڈ مافیا شہریوں کے خالی پلاٹوں پر قبضہ کر کے کوڑیوں کے دام فائلیں خرید کر آلٹر نیٹ پلاٹس حاصل کرنے کے کاروبار میں مصروف ہوگئے ہیں،جس کیلئے صوبائی محتسب کو گمراہ کر کے آلٹر نیٹ پلاٹس کیلئے اپنے حق میں فیصلے کرائے جارہے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر میں درجنوں قیمتی پلاٹس متبادل پلاٹس کے نام پر ٹھکانے لگائے جاچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

کے ڈی اے کی بحالی کے بعد متبادل پلاٹس کا دھندہ عروج پر پہنچا دیا گیا ہے جس کے باعث سرجانی،نارتھ کراچی ودیگر علاقوں کی قبضے کی فائلیں اب منہ مانگی قیمت پر فروخت کی جانے لگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :