لاہورہائیکورٹ میں حافظ سعید کی نظربندی کےخلاف کیس کی سماعت

عدالت میں حافظ سعید کی نظر بندی کوکالعدم قراردینےکی درخواست جمع،حکومت نےغیرقانونی طورپردباؤ میں آکرحافظ سعید کونظربند کردیا۔درخواستگزار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 17:02

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) :لاہورہائیکورٹ میں جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی نظربندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں حافظ سعید کی نظر بندی کو کالعدم قرار دینے کی درخواست بھی جمع کروائی گئی،جس میں مئوقف اختیارکیاگیا کہ حکومت نے غیر قانونی طور پردباؤ میں آکر حافظ سعید کونظربند کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر تے ہوئے حکومت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے نظری بندی کی رپورٹ جمع نہ کرانے پرعدالت کا اظہار برہمی بھی کیا۔جس پروکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ کیس کی تیاری کرنے کےلیے وقت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :