کشمیریوں نے کشمیر کی مکمل آزادی اور وحدت کی خاطر قربانیاں دی ہیں‘ مقبوضہ کشمیر ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پوری ریاست کی ناقابل تقسیم اکائیاں ہیں‘ چین کو کشمیر کا جو رقبہ پاکستانی حکمرانوں نے تحفہ میں دیا ہے وہ بھی واپس لیا جائے اور ایسی کوئی بھی حرکت نہ کی جائے جس سے تحریک آزادی پر کوئی منفی اثر پڑے

سابق صد رچیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری کی صحافیوں سے بات چیت

پیر 20 مارچ 2017 17:06

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) سابق صد رچیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے کشمیر کی مکمل آزادی اور وحدت کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پوری ریاست کی ناقابل تقسیم اکائیاں ہیں۔ چین کو کشمیر کا جو رقبہ پاکستانی حکمرانوں نے تحفہ میں دیا ہے وہ بھی واپس لیا جائے اور ایسی کوئی بھی حرکت نہ کی جائے جس سے تحریک آزادی پر کوئی منفی اثر پڑے۔

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر کی وحدت پارہ پارہ ہو جائے گی۔ پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں ۔حکمران اپنے مفاد کی خاطر کشمیر کی وحدت کو نقصان پہنچاناچاہتے ہیں۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اس حوالے سے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کیساتھ دوٹوک بات کریں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کشمیر کی لازمی اکائی ہے ۔یہ کسی صورت جد انہیں ہو سکتی ۔

جب وکیل مالک بن بیٹھے تو اس وقت مقدمہ خراب ہو جاتا ہے۔ حکومت پاکستان اس طرح کی تجویز پر عمل کرنے سے باز رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام بھارتی فوج کی گولیوں کی بچھاڑ میں بھی پاکستانی پرچم سربلند کرکے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کررہے ہیں۔ پاکستان کے حکمران یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ کشمیری کھبی بھی کشمیر کے حصے بخرے نہیں کرنے دینگے۔

پاکستان کی عوام نے ہمیشہ کشمیریوںکی پشت بانی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کو تمام حقو ق دئیے جائیں۔گلگت بلتستان کے عوام بھی یہ نہیں چاہتے کہ وہ کشمیر سے الگ ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہونگے ، ایسا کرنے سے بین الاقوامی سطح مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف کمزور جبکہ ہندوستان کے موقف کو تقویت ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :