تجارت پیشہ پیغمبری ہے جس میں جتنی ایمانداری اور دیانتداری شامل ہو گی اس میںاتنی ہی برکت اور اللہ کا فضل شامل ہو گا

مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر راجہ خالد محمود خان کا کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 20 مارچ 2017 17:06

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء)مرکزی انجمن تاجران میرپور کے صدر راجہ خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تجارت پیشہ پیغمبری ہے جس میں جتنی ایمانداری اور دیانتداری شامل ہو گی اس میںاتنی ہی برکت اور اللہ رب العزت کا فضل شامل ہو گا جبکہ کچھ تاجر اپنے کاروبار میںمنافع حاصل کرنے کیلئے یا تو ذخیرہ اندوزی کو اپنا لیتے ہیں یا پھر اشیاء کی قیمتوںمیں اضافہ کر کے منافع حاصل کرنے کی کوششیں کرتے ہیں جبکہ یہ عمل اور فعل اللہ رب العزت کے ہاں سخت منع ہے کاروبار میں ترقی اور کامیابی کا صرف ایک ہی زینہ ہے اور وہ ہے حضور نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے تجارتی اصول ان کو ہی اپنا کر ہم جہاں ایککامیاب تاجر بن سکتے ہیں وہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے تجارتی مرکز کشمیر آئیڈیل شوز کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ فیصل برادران بھی تھے ۔جبکہ افتتاح کی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل چوہدری شبیر رچیال ، چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری صابر حسین، وائس چیئرمین راجہ عمران اسلم ، وائس چیئرمین سپریم کونسل راجہ عرفان رزاق ، جنرل سیکرٹری قاضی ارشد ، چیف آگنائزر فیاض بٹ، پریس سیکرٹری راجہ اشتیاق شوکت ، ڈپٹی چیف آرگنائزر چوہدری وحید یونس، نائب صدور ، چوہدری اقبال ، راجہ جمیل ، ڈاکٹر حبیب الرحمن ، ، ممبر مجلس عاملہ راجہ اشفاق شوکت ، چیئرمین مالیات عارف بٹ، سینئر ممبرمجلس عاملہ قیصر جنجوعہ اور ممتاز اجر چوہدری سلطان ، پاپا پرویز ، ابو سفیان ، محمدشبیر ، ارشد محمود قریشی ، قیصر احمد ، محمد شفیق ، راجہ اللہ دتہ ، جنید جبار ، محمدنعیم چوہدری ، رب نواز ، چوہدری طارق ، محمد حبیب چوہدری اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

راجہ خالد محمود خان نے مزید کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کو دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائیگی جس تیزی اور کامیابی کیلئے تاجر بھائی مجھے پر اعتماد کر رہے ہیں یہ میرے لیے بڑے اعزاز اور حوصلے کی بات ہے انشاء اللہ اپنے تاجر بھائیوں کے ہر مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر حل کیاجائیگا اور ان کے اعتماد میں پہلے سے زیادہ اضافہ کرنا ہی میری ترجیحی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصل برادران کو یہ تائید کرتاہوں کہ وہ اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئے رسول نبی کریم ؐ کے تجارتی اصولوں پر عمل پیرا ہوں اور دیکھیں کہ کس طرح ان کے کاروبار میں اضافہ ہوتا ہے اور اللہ رب العزت بھی کاروبار میں مناسب منافع کو پسند کرتا ہے ۔راجہ خالد محمود خان نے مزید کہا کہ تجارت کیااصول اپنا کر ہی تاجر حقیقی معنوں میں ایک کاروباری شخصیت بن سکتا ہے اس لیے یہ کاروبار کی ترقی اور کامیابی کیلئے جہاں تجارت اصولوں پر عمل ہونا ضروری ہے وہیں تاجر کا بااخلاق ہونا بھی پہلی ترجیح ہونی چاہیے کہ تاکہ لوگ خوش ہو ں ۔