پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی محافظ جماعت ہے‘ آزاد کشمیر میں پی پی منظم جماعت اور مستحکم قوت بن چکی ہے‘ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی آمدہ انتخابات میں واضع اکثریت حاصل کریگی

پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے سابق سیکرٹری اطلاعات قاری اسماعیل کی میڈیا سے بات چیت

پیر 20 مارچ 2017 17:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی محافظ جماعت ہے ، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی آمدہ انتخابات میں واضع اکثریت حاصل کریگی ، آزاد کشمیر میں پی پی منظم جماعت اور مستحکم قوت بن چکی ہے ، کراچی میں مقیم کشمیری آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی مظبوطی کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے سابق سیکرٹری اطلاعات، مرکزی رہنما قاری محمد اسماعیل نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کو تناور درخت بنایا ہے ، اور آج ملک میں جمہوریت کی مظبوطی پیپلز پارٹی کی محنت کا ثمر ہے ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جان کی قربانی دیکر پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق ثابت کیا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر بھی عوامی حقوق کی نگہبانی کرتے ہے ، اور ملک و ملت کے جانوں کا نذرانہ دینا پی پی کا وطیرہ ہے، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اس وقت مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکے نہیں ڈالنے دیگی ، کراچی میں مقیم کشمیر ی آمدہ انتخابات میں یکطرفہ طور پر پی پی کے حق میں ووٹ پول کر کے ثابت کر دینگے کہ پی پی ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔