ایس ایس ڈبلیو ایس ضلع پونچھ اور ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ

پیر 20 مارچ 2017 17:03

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) ایس ایس ڈبلیو ایس ضلع پونچھ اور ریڈ کریسنٹ (حلال احمر)کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کروائی گئی ۔اس سلسلہ میں منعقدہ ورکشا پ میں چالیس کے قریب نوجوانوں نے شرکت کی ۔ شرکاء ورکشاپ کو ابتدائی طبی امداد کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا ۔

ریڈ کراس کی طرف سے ڈاکٹر شمسہ اور رابعہ حمید نے شرکاء کو ٹریننگ دی ۔اس موقع پر انہو ںنے شرکاء ورکشاپ کو بتایا کہ ریڈ کریسنٹ کا مشن ہے کہ 2020تک آزادکشمیر کے ہر گھر میں ایک شخص کو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ دی جائے گی ۔تاکہ مقامی سطح پر لوگ اس سے مستفید ہو سکیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ریڈ کریسنٹ لوگو ںکو ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بچھڑے ہوئے لوگو ںکو ملانے اور مختلف ملکوں کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے لوگوں کو اپنوں کے ساتھ رابطہ کروانے کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر اس حوالے سے کوئی ہمار ے تعاون کا خواہاں ہے تو رابطہ کر سکتا ہے ۔اس موقع پر ڈی ایچ او سدہنوتی ڈاکٹر سردار آفتاب خان اور مقامی روز نامہ کے چیف ایڈیٹر سردار شفقت ضیاء نے بھی خطاب کیا ۔انہو ںنے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایس اور ریڈ کریسنٹ کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈی ایچ او سدہنوتی ڈاکٹر سردار آفتاب خان نے ضلع سدہنوتی میں بھی اس طرح کی ورکشاپس کی ضرور ت پر زور دیا ۔انہو ں نے ریڈ کریسنٹ کے ذمہ دار ن سے ضلع سدہنوتی میں ورکشاپس منعقد کرنے کیلئے کہا ۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر آفتاب اور سردار شفقت ضیاء نے شرکاء ورکشا پ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے