پنجاب حکومت عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے،ڈاکٹر مخدوم بشارت

پیر 20 مارچ 2017 16:55

رحیم یار خان۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) حکومت پنجاب اور محکمہ صحت مریضوں کو سہولتیں پہنچانے کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہیں۔ ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز، آرایچ سیز اور بی ایچ یوز صفائی ستھرائی اور مریضوں تک مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ رحیم یارخان ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے ٹی ایچ کیو صادق آباد اور آر ایچ سی احمد پور لمہ کے دورہ کے دوران کیا، ڈی ایچ او(ایچ آر ایم۔

(جاری ہے)

ایم آئی ایس) ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اسلم بھی ہمراہ تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر قمرالقیوم سٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجودتھے، سی ای او ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی نے لیبر روم کا معائنہ کیا اور صورت حال کو غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیوٹی کے دوران عملہ یونیفارم میں ہو، ایمرجنسی میں جان بچانے والی ادویات ہر وقت موجود ہونی چاہیے ،عملہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے اور اپنی اپنی حاضریوں کو یقینی بنائے غفلت اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :