کمشنر سبی ایک روز دورہ پر کوہلو پہنچ گئے

پیر 20 مارچ 2017 16:52

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید علی جمالی ایک روزہ دورہ پر گزشتہ روز کوہلو پہنچ گئے کمشنر سبی ڈویژن نے پیر کے روز ڈپٹی کمشنر آفیس میں ضلعی افیسران سے میٹنگ کی جس کے بعد انہوں نے ضلع میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا کمشنر سبی نے ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی اس موقع پر ضلعی افیسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے سے ترقی کا نیا باب روشن ہوگا ضلع میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دیے رہے ہیں کیونکہ تعلیم اور صحت کے بغیر ترقی ممکن نہیں کمشنر نے ضلع میں کامیاب کارروائیوں پر لیویز فورس کوہلو کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے ۔