خاران ہماری پہچان ہے عوام نے ہمارے مقابلے میں ہمیشہ موسمی پرندوں کو شکست دیکر ہمارا ساتھ دیا ہے ، میر شعیب نوشیروانی

ہم ہمیشہ اپنے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں ، لیگی رہنماء کا اجتماع سے خطاب

پیر 20 مارچ 2017 16:52

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)مسلم لیگی رہنماء سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ خاران ہماری پہچان ہے عوام نے ہمارے مقابلے میں ہمیشہ موسمی پرندوں کو شکست دیکر ہمارا ساتھ دیا ہے کیونکہ ہم ہمیشہ اپنے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا عوام سے صرف ووٹ کا نہیں بلکہ خونی رشتہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران ٹاؤن میں میر گوہر خان ملازئی محبوب ملازئی کے برادری اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ خاران پینل میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب میں کیا اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی،حاجی اعجاز احمد ثاقب،میر ذولفقار نوشیروانی،میر جمال نوشیروانی،حاجی نور احمد ملازئی،حاجی محمد آساء تگاپی،ایڈوکیٹ اشفاق احمد سیاپاد،میر حسن نوشیروانی،بلال احمد سیاپاد،منظور احمد سیاپاد،میر محبوب تگاپی ،اعجاز یلانزئی ،میر گوہر خان ملازئی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر میونسپل کمیٹی چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی،سردار علی احمد قمبرانی ،میر محمد عارف قمبرانی،میر ذولفقار نوشیروانی،میر جمال نوشیروانی،ڈسٹرکٹ ممبر حاجی محمد اساء تگاپی،حاجی نور احمد ملازئی موجودتھے سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کلی تگاپ ،کلی ڈنو،کلی سوپک،کلی مہاپ،کلی سراوان کا دورہ کیا جہاں میر شعیب نوشیروانی کے ساتھ کلی تگاپ سے کونسلر سردار محمد عارف تگاپی،میر لیاقت تگاپی نے اپنے برادری ،کلی ڈنو سے میر عنایت اللہ ہارونی،عبدالباقی ہارونی،عبدالصمد ہارونی،الہی بخش ہارونی اپنے برادری،کلی سوپک سے حاجی حبیب اللہ لوراجہ،ملا عنایت اللہ لوراجہ،امیر قادر بخش ساسولی سوپک،میر مراد ساسولی سوپک،حمل لوراجہ اپنے برادری،کلی مہاپ سے میر پیر محمد ہارونی محمد حسنی،میر مہر اللہ ہارونی محمد حسنی،کلی کنڈورہ بہادر خان سے کونسلر میر نذیر احمد ہوتکانی،محمد رحیم ہوتکانی اپنے برادری سمیت ،کلی سراوان سے میر بہادر خان قمبرانی اپنے برادری اور ساتھیوں سمیت خاران پینل مسلم لیگ میں میر شعیب نوشیروانی و میر عبدالکریم نوشیروانی کی قیادت میں شمولیت کا اعلان کیا میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ مختلف پارٹیوں سے معتبرین اور سیاسی رہنماؤں اور عوام کا ہمارے ساتھ شمولیت ہماری عوامی خدمت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ عوام باقی اضلاع اور خاران میں ترقیاتی کاموں کا موازنہ کریں تو انشاء اللہ ہمارے ترقیاتی کام نمایاں نظر آئینگے عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ہمیشہ بلا امتیاز اور بغیر تفریق کے ہم نے اپنے عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ میں اور میرے والد رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی دن رات اپنے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں انشاء اللہ خاران کے عوام ماضی کی طرح آنے والے الیکشن میں بھی موسمی پرندوں اور موقع پرستوں کو مسترد کرکے ہمارا ساتھ دیگا لوگوں کے مسائل و مشکلات کے حل ہمارا اولین ترجیح ہے۔