(ن)لیگی رہنماء ظفرعلی شاہ نے رجسٹرارکے اعتراضات کیخلاف اپیل دائرکردی

درخواست میں حسین حقانی کوپاکستان لانے،جبکہ آصف زرداری اوریوسف گیلانی کے خلاف غداری کامقدمہ دائرکرنے کی استدعاکی گئی تھی۔درخواست کامتن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 16:29

(ن)لیگی رہنماء ظفرعلی شاہ نے رجسٹرارکے اعتراضات کیخلاف اپیل دائرکردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) :مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء ظفرعلی شاہ نے رجسٹرارکے اعتراضات کیخلاف عدالت میں اپیل دائرکردی،جس میں عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ رجسٹرارکے اعتراضات ختم کیے جائیں۔درخواست کے متن میں کہاگیاہے کہ رجسٹرارنے ظفرعلی شاہ کی درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ درخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔جس پرظفرعلی شاہ نے اپیل دائر کی ہے کہ درخواست پراعتراضات ختم کیے جائیں۔ظفرعلی شاہ نے حسین حقانی کوپاکستان لانے کی استدعاکی تھی۔حسین حقانی کیخلاف پہلے بھی میموگیٹ کمیشن کاکیس زیرالتواء ہے۔اسی طرح درخواست میں زرداری اورگیلانی کے خلاف غداری کامقدمہ دائرکرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔