بائیں بازو کی معروف سیاسی جماعت میں دھڑے بندی ختم ہوگئی ‘متحدہ تنظیم کے قائد شوکت علی کشمیر ی ہونگے

پیر 20 مارچ 2017 16:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) بائیں بازو کی معروف سیاسی جماعت میں دھڑے بندی ختم ہوگئی متحدہ تنظیم کے قائد شوکت علی کشمیر ی ہونگے دوسال قبل دھڑے بندی کا شکار ہونے تنظیم یو کے پی این پی ایک مرتبہ پھر متحد ہوگئی ہے علیحدہ دھڑہ بنانے والے ممتاز خان نے اپنی تنظیم کی مرکزی کابینہ تحلیل کر وادی جسکے بعد شوکت کشمیری نے بھی اپنی تنظیم کی باڈی ختم کروا دی اب متفقہ طور پر نئی باڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ذرائع کے مطابق ماضی کیطرح شوکت علی کشمیری ہی تنظیم کے سربراہ ہونگے