آزادکشمیر حکومت نے آئی جی پولیس آزادکشمیر کو تبدیل کرنے کا وکلاء کا مطالبہ مسترد کر دیا

پیر 20 مارچ 2017 16:43

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) آزادکشمیر حکومت نے آئی جی پولیس آزادکشمیر کو تبدیل کرنے کا وکلاء کا مطالبہ دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا حکومت آزادکشمیر کے اہم نمائندے سے ہونے والی ملاقات میں وکلاء پر واضح کیا گیا ہے کہ آئی جی پولیس بشیر میمن کو کسی صورت تبدیل نہیں کیا جاسکتا ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ بشیر میمن پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آئی جی تعینات ہوئے تھے انکی تعیناتی پر معاملہ عدالت میں چلا گیا تھا عدالت نے بشیر میمن کی تعیناتی پر stay جاری کر رکھا ہے اس حکم امتناعی کی موجودگی میں انکا تبادلہ ناممکن ہے آزادکشمیر حکومت ایسا کر کے توہین عدالت کی مرتکب نہیں ہونا چاہتی جو وکلاء پر واضح کر دیا گیا ہے اب گیند وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے کورٹ میں چلی گئی ہے کیا وہ وکلا ء کی مانگ پر آئی جی کو ناپسندیدہ قرار دے کر واپس بھجوانے کا رسک لے سکتے ہیں نیا موضوع بحث بن چلا ہے

متعلقہ عنوان :