چین کو کشمیر کی تقسیم کی اجازت نہیں دے سکتے ‘چین اپنا بیان واپس لے اور کشمیریوں سے معذرت کرے

ڈسٹرکٹ کلب راولاکوٹ کا ہنگامی اجلاس چین کی طرف سے تقسیم کشمیر کی حمایت میں سامنے آنے پر برہمی کا اظہار

پیر 20 مارچ 2017 16:43

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ کلب راولاکوٹ کا ہنگامی اجلاس چین کیطرف سے تقسیم کشمیر کی حمایت میں سامنے آنے پر برہمی کا اظہار چین کو کشمیر کی تقسیم کی اجازت نہیں دے سکتے چین اپنا بیان واپس لے اور کشمیریوں سے معذرت کرے ورنہ بھارت کیطرح چین کو بھی اپنا دشمن قرار دے کر اسکے خلاف ہر محاذ پر جنگ کریں گے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا اعلامیہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس مرکزی آفس راولاکوٹ میں منعقد ہوا جس سے ،ریاض شاہد ، قدیر خان،آصف اشرف،غضنفرحنیف ،ارشد محمود،ظفرنذیر، اشفاق انجم، نثار عادل، قیوم امام ساقی،منیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کشمیر ہمارا مادر وطن ہے اس کے مستقبل کی حیثیت کے تعین پر مختلف سوچیں ضرور ہوسکتی ہیں لیکن اسکی وحدت پر سب کا ایمان کامل ہے چین کشمیریوں کی دوستی کا دعویدار ہے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو سفید کاغذ پر ویزہ دینے کا اقدام اسکا ایک جوش آئند امر تھا لیکن سی پیک کی آڑمیں وہ ریاست جموں کشمیر کے دوسر ے بڑے حصے گلگت بلتستان کو جسطرح ریاست سے الگ کروا کر پاکستان کا پانچواں صوبہ بنائے جانے کی سازش میں آلہ کار کاکردار اداکر رہا ہے اس نے اگر یہ طرزعمل ترک نہ کیا تو اسکے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی انھوں نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ میں صحافیوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں جمیل چوہدری بشارت عباسی شعبان وکیل قیصر مرزا مشتاق احمد جیسے بے شمار صحافی اپنے لہو سے عنوان آزادی کا گیت گا کر تاریخ رقم کر چکے ہیں چند روز قبل بھی سری نگر میں صحافیوں نے بھارتی فوج کے ہاتھوں اپنی قربانی کی منفرد داستان رقم کی ہم کشمیر کی کسی طرح کی بھی تقسیم پر چپ رہ کر شہد اء کے خون سے غداری نہیں ہونے دیں گے

متعلقہ عنوان :