غیر ریاستی یلغار نے ریاست کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا جس سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ‘ریاست کے تشخص کی بحالی کیلئے مسلم کانفرنس کانفرنس کے کارکنوں نے جو کردارپیش کیا لائق تحسین ہے

مسلم کانفرنس کے چیئر مین مانیٹرنگ بورڈآل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس آزادکشمیرراجہ جاویداقبال چب کی بات چیت

پیر 20 مارچ 2017 16:42

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے چیئر مین مانیٹرنگ بورڈآل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس آزادکشمیرراجہ جاویداقبال چب نے کہا ہے کہ غیر ریاستی یلغار نے ریاست کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا جس سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ریاست کے تشخص کی بحالی کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کانفرنس کے کارکنوں نے جو کردارپیش کیا لائق تحسین ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مضبوطی اور استحکام پاکستان کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے اقوال اور قائد کشمیر سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ریاست کے عوام کے حقوق کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں تعمیر وترقی کی بلند وبانک دعوے حکومتی کرپشن کو چھپا نہیں سکتے عوام کے حقوق اور متاثرین منگلاڈیم کے مسائل سے چشم پوشی حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مہنگی پڑے گئی حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک سکے کے دو رخُ ہیں عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کو شش کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گئے راجہ جاوید اقبال چب نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں نے جس طرح تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچایا اس سے قبل پہلے کبھی نہیں پہنچا مگر ریاست کے عوام نے اپنے طاقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زریعہ سے تمام سازشوں کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ ریاست کی آج بھی سب سے بڑی جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہے انہوںنے کہا کہ کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص پر کسی قسم کا سودا بازی قبول نہیں کرتے قائد تحریک آزادی کشمیر نے جس راہ کا تعین کشمیر بنے گا پاکستان کیا تھا آج وہ پوری آب وتاب کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روادواں ہیں کارکنان مسلم کانفرنس جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتے رہیں گئے ۔

(جاری ہے)

قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس ؒنے جس تحریک کا آغاز کیا اسی تحریک کو لے کر قائد تحریک آزادی کشمیر رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مجاہدا ول سردار محمد عبد القیوم خان مرحوم کے بعد اب نوجوان اور متحریک رہنما سردار عتیق احمد خان منزل کی جانب روداواں ہیں کارکنان اور ریاست جموں وکشمیر کی عوام ان کی پشت پر کھڑے ہیں اور ریاست کی مکمل آزادی تک اپنا بھرپور کردرادا کرتے رہیں گے راجہ جاوید اقبال چب نے کہا کہ کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت میں اپنا کردارادا کریں گئے موجودہ حالات میںآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت اور پالیسی کے مطابق اپنا کردارادا کریں گئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا پرچم ،ریاستی تشخص ،تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کے استحکام کی ضامن ہے ۔

متعلقہ عنوان :