آزادکشمیر ٹیبل ٹینس ٹیم کی شاندار کارکردگی ‘منز اور ویمنز ٹیموں کی پاکستان کے 53ویں ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی

پیر 20 مارچ 2017 16:37

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) آزادکشمیر ٹیبل ٹینس ٹیم کی شاندار کارکردگی ،منز اور ویمنز ٹیموں کی پاکستان کے 53ویں ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ۔منز ٹیم میں اسد علی ،بیماب حسین ،جہانگیر باشادہ ،وسیم رمضان ،عزیز احمد شامل تھے ،ویمنز ٹیم میں محو ش بخاری ،نور سحر ،مصباح ظہور ،رمشا اخلاق شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجرز آفتاب اعظم اور آصفہ اقبال تھے وسیم اور عزیز نے ٹاپ ایٹ ڈبلز ٹیم ہونے کا اعزازحاصل کیا اور ماسٹر کپ پاکستان کیلئے کوالیفائی کیا ۔اسد ،جہانگیر اور سیماب نے سنگلز اور ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ویمنز ٹیم نے کھیل کیساتھ ساتھ امپائرنگ میں بھی خدمات سر انجامد یں ایک انٹرویو میں آزادکشمیر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آفتاب اعظم نے کہا کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی پر خوش ہیں اور مزید بہتری کی گنجائش ہے بہت جلد آزادکشمیر میں انٹر نیشنل کوچز کو بلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :