عبدالرشید ترابی کی امام کعبہ سمیت عالمی راہنمائوں سے ملاقاتیں‘مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا

پیر 20 مارچ 2017 16:34

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر آئے ہوئے عالمی راہنمائوں اور امام کعبہ سے ملاقاتیں کیں ان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اس موقع پر امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن الحمید نے کہا ہے کہ پوری امت کی دعائیں کشمیریوں کے لیے ہیں اللہ تعالیٰ کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے پوری امت مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کے مستقبل کے فیصلہ کا موقع دیا جائے اس موقع پر مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز آل شیخ نے بھی کشمیریوں کی آزادی کی دعا کی اور کہا کہ کشمیریوں کو اللہ آزادی نصیب فرمائے اس موقع پر عالم اسلام کے عظیم سکالر مفتی اعظم ڈاکٹر علامہ یوسف القرضاوی نے بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی اور کہا کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی اور بنیادی حق ملنا چاہیے ،امیر جماعت اسلامی و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے امام کعبہ سمیت عالمی قائدین کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اور کہا کہ مظلوم کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں ہندوستان کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزا دے رہا ہے اور عالمی برادری اس لیے خاموش ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عالمی برادری نے کشمیریوں سے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو حق دلائیں گے لیکن اس کی سرد مہری کی وجہ سے ہندوستان کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہا ہے کشمیری اپنے مسلمان بھائیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہماری ہر فورم پر حمایت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :