شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل …شادی کی بجنے والی شہنائیاں سوگ میں تبدیل

شادی کارڈز تقسیم ہو چکے تھے گھر پر سجا چراغاں بھی گل ہو گیا ‘اکلوتے بیٹے اور بیٹی کی شادی کی خوشیاں ماں نہ دیکھ سکی

پیر 20 مارچ 2017 16:34

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل شادی کی بجنے والی شہنائیاں سوگ میں تبدیل شادی کارڈز تقسیم ہو چکے تھے گھر پر سجا چراغاں بھی گل ہو گیا اکلوتے بیٹے اور بیٹی کی شادی کی خوشیاں ماں نہ دیکھ سکی محلہ مرکزی جامع مسجد تین گنبد والی میں اقبال خان کے فرزندکوٹلی کے نوجوان وکیل رضا خان ایڈووکیٹ اور اس کی بہن کی شادہ کے سلسلہ میں مائیاں کی تقریب گزشت روز دھوم دھام سے جاری تھیں شہانیاں بج رہی تھیں کہ اچانک رضا خان ایڈووکیٹ کی والدہ کو دل کی تکلیف ہو ئی جہنیں DHQ ہسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ھو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں جب جسد خاکی گھر لایا گیا تو ہر آنکھ اشک بار تھی چند لمحے پہلے جہاں شادی کے گیت گائے جار ہے تھے اور گھر پر قمقہے ٹمٹما رہے تھے وہاں بید اور ماتم کی آوزین آرہی تھیں اور چراغوں کو گل کر دیا گیا دونوں بہن بھائیوں کی شادی کے کارڈز تقسیم ہو چکے تھے اور ولیمہ 25مارچ کو تھا والدہ اپنے اکلوتے بیٹے کے سر پر سہرے کے پھول نہ سجا سکی اور اپنی بیٹی کی رخصتی نہ کر سکی دونوں بہن بھائیوں کی شادی تقریبات ملتوی کر دی گئیں گزشتہ روز شادی والے گھر سے جب خاتون خانہ کا جنازہ اٹھایا گیا تو ہر آنکھ اشک بار تھی مرحومہ کی نماز جنازہ گنبد والی مسجد میں ادا کرنے کے بعد خانقاہ قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :