بھکر، انگرا اڈا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 7افراد کو سپردِ خاک کر دیا گیا

پیر 20 مارچ 2017 16:22

بھکر۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) بھکر میں تیز رفتار مسافر بس ، رکشہ اورموٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے سات افراد کو نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعدآبائی علاقوں میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق حادثہ میں جاں بحق کوٹلہ جام سے تعلق رکھنے والے تین افراد رانا محمد زبیر ،بشریٰ دختر رانا محمد زبیر، فرزانہ بی بی زوجہ اعجاز حسین اور رکشہ ڈرائیور غلام علی بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ عید گاہ کوٹلہ جام میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحومین کی تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔