الطاف حسین سمیت متحدہ کے 8 ملزمان اشتہاری قرار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مارچ 2017 16:03

الطاف حسین سمیت متحدہ کے 8 ملزمان اشتہاری قرار
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مارچ2017ء) :انسداددہشتگردی عدالت میں اشتعال انگیزتقاریراور ملکی بغاوت کیس کی سماعت ہوئی،جس میں الطاف سمیت 8ملزمان کواشتہاری قراردے دیا،جبکہ فاروق ستاراور عامرخان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے عدالت میں ملزمان کواشتہاری قراردینے کی رپورٹ جمع کروادی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق عدالت نے فاروق ستار اور عامردونوں کے وارنٹ گرفتارری جاری کردیے۔

جبکہ پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے گھرکے ایڈریس بھی غلط ہیں۔جس پرعدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پردونوں ملزمان کے درست ایڈریس بتائے جائیں۔پولیس نے رپورٹ میں مزیدکہا کہ ملزمان روپوش ہیں ،گرفتاری کی ہرممکن کوشش کی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے اخبارات میں اشتہار بھی دیے گئے ہیں۔آرٹلری میدان پولیس نے ملزمان کواشتہاری قراردینے کی رپورٹ بھی جمع کروائی۔

متعلقہ عنوان :