حکومت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرے،مولانا اصغر تھیبو

ملک میں خلفاء راشدین ؓ کا عملی نظام نافذ کردیا جائے تو ملک سے بدامنی کا خاتمہ ہوسکتا ہے،مولانا صدیق بوذدار

پیر 20 مارچ 2017 16:08

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وفات 22جمادی الثانی کل ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا حکومت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل مولانا اصغر تھیبو ، مولانا صدیق بوذدار ، نبی بخش عاقلانی نے اپنے مشترکا بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اسلام کی ترقی کے لئے سب زیادہ قربانیاں سیدنا ابوبکرصدیق ؓ نے دی تھیں خود نبی اکرم ﷺ نے فرمایا اسلام کو سب زیادہ فائدہ ابوبکرصدیقؓ کے مال سے پہنچا ہے حکمران طبقہ خلق خدا کی آواز کو سن نہیں رہا ہے جس کی وجہ سے عوام اہلسنت میں بے چینی پائی جارہی ہے سیدنا صدیق اکبرؓ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا اعلان نہ کر کے حکمرانوں نے ہمیشہ عوام اہلسنت کی دل آزاری کی ہے حکومت اپنا قبلہ درست کرے ملک میں بد امنی کی وجہ اسلام سے دوری ہے ملک میں خلفاء راشدین ؓ کا عملی نظام نافذ کردیا جائے تو ملک سے بدامنی کا خاتمہ ہوسکتا ہے حکومت یوم صدیق اکبرؓ پر نکلنے والے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے کل یوم وفات سیدنا صدیق اکبرؓ پر جلسے ، جلوس ، سیمینارز منعقد ہوں گے۔