علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروگرامز کے داخلوں میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ،بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ مقرر

پیر 20 مارچ 2017 16:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2017ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے پروگرامز کے داخلوں میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں، بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔

تمام تعلیمی پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈائون لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈمشن نے بطور خاص جڑواں شہروں )راولپنڈی/اسلام آباد( کے مختلف علاقوں سے سیکٹر H-8 میں واقع اوپن یونیورسٹی آ کر داخلہ جمع کرانے والے امیدوراوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے محلے میں موجود الائیڈ بینک ،ْ مسلم کمرشل بینک ،ْ بینک الفلاح ،ْ فرسٹ ویمن بینک کی تمام برانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی نامزد برانچ میں داخلہ فیس مع داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں، اس مقصد کیلئے یونیورسٹی آنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح انہیں کیمپس کے بینکوں میں موجود رش سے بچنے میں بھی بہت معاونت ملے گی۔ اسی طرح ملک بھر میں بھی درج بالا تمام بینک داخلہ فارم اور مقررہ فیس وصول کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :